ايرانی پارليمنٹ كی كمیٹی "قرآن و عترت " كی سربراہ لالہ افتخاری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : تعليمی جہاد كی قرآنی اور ثقافتی حوالے سے سرگرمياں مثبت اور لائق ستائش ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ انقلابی ادارہ گزشتہ تين دہائيوں سے قرآنی سرگرميوں اور بالخصوص طلبہ كے درميان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد ، قرآن كی تبليغ اور نشر و اشاعت كے سلسلے میں انتہائی اہم اقدامات كر رہا ہے ۔
لالہ افتخاری نے اس بات پر زور ديا كہ " تعليمی جہاد " جديد قرآنی موضوعات پر تحقيقاتی سرگرميوں كو اپنے كاموں میں سر فہرست قرار دے تاكہ رہبر معظم كی امنگوں كو عملی جامہ پہنايا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ ادارہ برائے تعليمی جہاد كو رہبر معظم نے اسلامی انقلاب كا "مبارك مولود "قرار ديا ہے ۔
825073