عارفانہ ، عالمانہ اور مجتہدانہ انداز سے مہدويت كی مباحث میں وارد ہوا جائے

IQNA

آيت اللہ مھدوی كنی ؛

عارفانہ ، عالمانہ اور مجتہدانہ انداز سے مہدويت كی مباحث میں وارد ہوا جائے

فكر گروپ : مجلس خبرگان رہبری كے سربراہ نے رہبر معظم كے اس فرمان كہ عالمانہ ، عارفانہ اور مجتہدانہ انداز سے مہدويت كی مباحث میں وارد ہوا جائے؛ پر زور ديتے ہوئے كہا : امامت اور مہدويت كو بذريعہ عرفان حاصل كيا جائے نہ كہ احساسات كے ساتھ ؛ اگر مہدويت پر اعتقاد معرفت كے ساتھ ہو تو ہمیں مصيبتوں اور پريشانيوں كا سامنا نہیں كرنا پڑے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان رہبری كے سربراہ آيت اللہ محمد رضا مھدوی كنی نے آج ۱۴ جولائی بوقت صبح بين الاقوامی "نظریہ مہدويت سيمينار " میں اس مطلب كے ضمن میں سورۃ مباركہ نور كی ۵۵ نمبر آيت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّهُم فِی الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِی ارْتَضَى لَهُمْ وَلَیُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا؛ يعنی تم میں سے جو لوگ ايمان لے آئے ہیں اور نيك اعمال بجا لائے ہیں اللہ نے ان سے وعدہ كر ركھا ہے كہ انہیں زمين میں اس طرح جانشين ضرور بنائے گا جس طرح ان سے پہلوں كو جانشين بنايا اور جس دين كو اللہ نے ان كے لیے پسنديدہ بنايا ہے اسے پائدار ضرور بنائے گا اور انہیں خوف كے بعد امن ضرور فراہم كرے گا۔
825803