ہمسایہ ممالك دہشت گردوں كو كسی قسم كی كاروائی كرنے كی اجازت نہیں دیں گے

IQNA

ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان ؛

ہمسایہ ممالك دہشت گردوں كو كسی قسم كی كاروائی كرنے كی اجازت نہیں دیں گے

سياسی گروپ : دوست اور ہمسایہ ممالك اپنے ہمسایہ ممالك كے خلاف دہشت گردوں كو فری ہينڈ نہیں دیں گے اور بد امنی پھيلانے كی مرتكب كسی بھی تحريك كو خطے كے سب ممالك كی جانب سے مشتركہ مزاحمت كا سامنا ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق وزارت امور خارجہ كے ترجمان " رامين مہمان پرست " نے ۱۹ جولائی بروز منگل كو خبر نگاروں كے ساتھ ہفتہ وار نشست كے دوران انقلابی گارڈز اور "پژاك " نامی دہشت گرد تنظيم كے درميان جھڑپ سے متعلق سوال كے جواب میں كہا : اسلامی جمہوریہ ايران كی سرحدوں پر دہشت گرد گروپوں كی جانب سے ہر قسم كی بد امنی اور عدم استحكام پھيلانے كی كوششوں كا منہ توڑ جواب ديا جائے گا ۔
827852