ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے ايرانی صدر كی خبر رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ادارہ بسيج مستضعفين كے سربراہ سردار محمد رضا نقدی نے امر بالمعروف كرنے والے بسيجی طلبہ پر شر پسندوں كے حملے كی مذمت كرتے ہوئے كہا : جب ايك مومن جوان خالی ہاتھ نہی عن المنكر كے لیے خود كو خطرے میں ڈالتا ہے تو اس وقت حكومتی مشينری كی ذمہ داری انتہائی سنگين ہو جاتی ہے كہ اس كی حفاظت كا بندوبست كریں ۔
نقدی نے اس بات پر زور ديا كہ ہم مٹھی بھر شر پسندوں سے ہر گز نہیں ڈریں گے اور اپنی ذمہ داری پوری كرتے رہیں گے ۔
828107