اتر پرديش ؛ حضرت ولی عصر ( عج ) كا ميلاد مذہبی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا گيا

IQNA

اتر پرديش ؛ حضرت ولی عصر ( عج ) كا ميلاد مذہبی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا گيا

سياسی اور اجتماعی گروپ : حضرت قائم ( عج ) كی ولادت با سعادت كے موقع پر نيمہ شعبان كا جشن ۱۷ جولائی بروز اتوار كو صوبہ يو پی كے شہر غازی پور كے علاقے زنگی پور میں واقع امام بارگاہ حسينی میں منعقد كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشان كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب ہندوستان كی انجمن جعفریہ كے زير اہتمام ۱۷ جولائی بروز اتوار رات دس بجے سے صبح كی آذان تك منعقد كی گئی ۔
یہ تقريب قرآن كريم كی تلاوت سے شروع ہوئی اور اس كے بعد شعرائے كرام نے امام زمان ( عج ) كی شان میں قصيدہ خوانی كی ۔
آخر میں حجت الاسلام ذوالفقار علی كہ جو جامعۃ المصطفی العالمیہ كے طلبہ میں سے ہیں ؛ نے "امام زمانہ ( عج ) اور غيبت میں ہماری ذمہ دارياں " كے عنوان سے خطاب كيا ۔
825096