تركی اور قفقاز كی دينی فاؤنڈيشنز كی جانب سے دينی امور كے حوالے سے تعاون

IQNA

تركی اور قفقاز كی دينی فاؤنڈيشنز كی جانب سے دينی امور كے حوالے سے تعاون

سياسی اور اجتماعی گروپ : قفقاز كے ادارہ برائے امور مسلمانان كے سربراہ كے دورہ تركی كے موقع پر تركی اور قفقاز كی فاؤنڈيشنز نے دينی امور كے اجرا پر باہمی تعاون كی تجويز دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ سنٹرل ايشيا نے اطلاع رساں ويب سایٹ (islamsng)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ادارہ برائے امور مسلمانان كے سربراہ اللہ شكور پاشا زادہ نے ۱۹ جولائی بروز منگل كو ترك حكام كے ساتھ ملاقات كے دوران دو طرفہ تعلقات كو فروغ دينے كی ضرورت پر زور ديا ۔
ادارہ رسيدگی برائے امور مسلمانان كے مسئول تعلقات عامہ رحيم داداش اف نے كہا : یہ دورہ ترك وزير برائے امور دينی كی دعوت پر ترتيب ديا گيا ہے اور ۲۱ جولائی تك جاری رہے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : طے كيا گيا ہے كہ اس سفر میں قفقار اور تركی كی دينی فاؤنڈيشنز كے درميان تعاون اور باہمی اعتماد كی فضا بحال كرنے كا جائزہ ليا جائے اور اس سلسلے میں حائل ركاوٹوں كو دور كيا جائے ۔
828477