اسلامی بيداری كی لہر ايرانی انقلاب سے متاثر ہے

IQNA

اسلامی بيداری كی لہر ايرانی انقلاب سے متاثر ہے

سياسی اور اجتماعی گروپ : تنزانيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ صبوری نے "فلسفہ انتظار اور اسلامی بيداری كی لہر " كے موضوع پر سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا : اسلامی بيداری كی لہر نے ايران كے انقلاب سے اثر پذيری كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق جناب صبوری نے مزيد كہا : بعض اسلامی ممالك میں اسلامی بيداری كی لہر يقينی طور پر ايران كے اسلامی انقلاب سے اثر پذيری كا نتيجہ ہے اور امام خمينی ( رہ) كے قيام نے فلسفہ انتظار كے مختلف پہلوؤں كو بيان كيا ہے اور امام كی خصوصيات ايك حقيقی منتظر كی خصوصيات ہیں ۔
انہوں نے مسلمانوں كے مشتركہ امور يعنی ايك خدا ، ايك كتاب اور ايك پيغمبر ( ص) كی جانب اشارہ كرتے ہوئٰے مسلمانوں كے درميان وحدت و اتحاد كی ضرورت پر زور ديا ۔
828525