ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے صدر احمدی نژاد كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی صدر نے منگل كی سہ پہر كو ملك بھر كی مساجد سے متعلق ثقافتی تنظيموں كے اراكين كے ساتھ خطاب كرتے ہوئے خطے كے بعض مسائل كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : ايرانی قوم تمام قوموں كے لیے عزت ، آزادی اور كرامت كی خواہاں ہے اور امتيازی سلوك و مشكلات كو برطرف كرنے میں دلچسپی ركھتی ہے ۔
828266