ايرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ ايران ساری انسانيت كے لیے عزت و كرامت كا خواہاں ہے

IQNA

ايرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ ايران ساری انسانيت كے لیے عزت و كرامت كا خواہاں ہے

سياسی گروپ : محمود احمدی نژاد نے خطے كے ممالك پر زور ديا كہ ايرانی قوم كے خلاف مغرب اور امريكا كے منفی پراپيگنڈے پر كان نہ دھریں ، انہوں نے خطے كے بعض ممالك كو مخاطب كرتے ہوئے كہا : اسلامی جمہوریہ ايران اور ايرانی قوم تمام قوموں كی دوست اور پوری انسانيت كے لیے عزت و كرامت كی خواہاں ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے صدر احمدی نژاد كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی صدر نے منگل كی سہ پہر كو ملك بھر كی مساجد سے متعلق ثقافتی تنظيموں كے اراكين كے ساتھ خطاب كرتے ہوئے خطے كے بعض مسائل كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : ايرانی قوم تمام قوموں كے لیے عزت ، آزادی اور كرامت كی خواہاں ہے اور امتيازی سلوك و مشكلات كو برطرف كرنے میں دلچسپی ركھتی ہے ۔
828266