آيت اللہ سيد احمد خاتمی ؛ اس ہفتے تہران میں امام جمعہ ہوں گے

IQNA

آيت اللہ سيد احمد خاتمی ؛ اس ہفتے تہران میں امام جمعہ ہوں گے

سياسی گروپ : اس ہفتے تہران كی عبادی۔ سياسی نماز جمعہ كی امامت مجلس خبرگان رہبری كے ركن آيت اللہ سيد احمد خاتمی كروائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ كا پروگرام ٹھيك ۱۱:۵۰ منٹ پر قاری حامد برقعی كی تلاوت سے تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گا ۔
تلاوت كے بعد حجت الاسلام و المسلين مقدسی شرعی مسائل بيان كریں گے ۔
اس كے بعد شورائے امام جمعہ كے سربراہ حجت الاسلام تقوی سيرت علوی سے متعلق اپنی سلسلہ وار گفتگو پيش كریں گے ۔
تہران كی نماز جمعہ خطبوں كے بعد مجلس خبرگان رہبری كے ركن آيت اللہ سيد احمد خاتمی كی امامت میں كھڑی ہو جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ تہران كے افق كے مطابق آذان ظہر كا وقت ۱۳:۱۱ منٹ پر ہے ۔
828528