ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے پارليمنٹ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نے آج صبح ۲۰ جولائی كو پارليمنٹ كی اعلانیہ نشست میں ممبران كے ساتھ خطاب كرتے ہوئے كہا : ہمیں آج اطلاع ملی ہے كہ صیہونی حكومت نے ايك مرتبہ پھر غزہ كے مظلوم عوام كی بين الاقوامی امداد كی راہ میں ركاوٹ ڈالتے ہوئے امدادی كشتی كو اغوا كر ليا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مشرق وسطیٰ آج فلسطين كے مظلوم عوام كا دفاع كرنے كے لیے آمادہ ہے اور اسی صورتحال نے اسرائيل كی نيندیں حرام كر دی ہیں حتی وہ اپنے سائے سے بھی خوفزدہ ہے ۔
828391