امن و امان ايك مترقی اور الٰہی اقدار پر مبنی سماج كی خصوصيت ہے

IQNA

كتاب "امن و امان اور اقتدار قرآن كی روشنی میں " كے مؤلف ؛

امن و امان ايك مترقی اور الٰہی اقدار پر مبنی سماج كی خصوصيت ہے

سياسی گروپ : مجلس خبرگان رہبری كے نمائندے نے قرآن كريم میں امن و امان كی اہميت پر زور ديتے ہوئے اس مفہوم كو انسانوں كی ترقی و كمال میں تاثير گزار قرار ديتے ہوئے كہا : امن و امان ايك ايسے ترقی يافتہ انسانی سماج كی خصوصيت ہے كہ جس پر الٰہی اقدار حاكم ہوں ۔
مجلس خبر گان رہبری كے نمائندے حجت الاسلام و المسلمين محمود علوی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے امن و امان كی قرآن میں اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : امن و امان انسانی افراد اور معاشروں كی ضرورت ہے اور انسان امن و امان كے سائے میں ہی اپنی فكر كو بروئے كار لاتے ہوئے رشد و ترقی كی منازل طے كر سكتے ہیں ۔
828635