اسلام كی مخالفت مشرق وسطیٰ میں غرب كی ثقافتی مہم میں سر فہرست تھی

IQNA

منو چہر متكی ؛

اسلام كی مخالفت مشرق وسطیٰ میں غرب كی ثقافتی مہم میں سر فہرست تھی

سياسی گروپ : ايران كے سابق وزير خارجہ نے غرب كی پاليسيوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اسلام كی مخالفت مشرق وسطیٰ میں غرب كی ثقافتی سرگرميوں میں سر فہرست تھی ، انہوں نے ۱۰۰ سال قبل سے اپنی سرگرمياں شروع كیں ، مثال كے طور پر غرب نے ۵۰۰ سال پہلے سے قائم خلافت عثمانیہ كو گرانے میں اہم كردار ادا كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ايران كے سابق وزير خارجہ منو چھر متكی نے كل ۱۹ جولائی كو " دفتر مطالعات و تحقيقات جنگ نرم " كے زير اہتمام " نسل ظھور " كے نام سے منعقد ہونے والے طلبہ سيمينار میں دو سال قبل ہونے والے سافٹ وار سيمينار كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس سيمينار میں ميرا خطاب سافٹ وار كے اسباب سے متعلق تھا كہ جو آج قابض طاقتوں كی حكمت عملی كا ايك اہم عنصر بن چكی ہے ۔
828325