ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ افريقا نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الرسالۃ نت " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی قيديوں كی حمايت كرنے والی جمعيت كا وفد بروز اتوار كو غزہ روانہ ہوا اور جمعيت كا كہنا ہے كہ یہ پہلا بيرونی كاروان ہے كہ جو صیہونی زندانوں میں بند فسلطينی قيديوں كی حمايت میں غزہ كا سفر كر رہا ہے ۔
جمعيت واعد كے ترجمان كے مطابق كاروان نے غزہ كے سفر كے دوران اسرائيل كو رسوا كرنے كی غرض سے جنوبی افريقہ میں بين الاقوامی نشست كے انعقاد كا بھی اعلان كر ديا ۔
812095