توحيد اور عدالت امام زمانہ ( عج) كی حكومت كے بنيادی عناصر ہیں

IQNA

تبليغات اسلامی اصفہان كے سربراہ ؛

توحيد اور عدالت امام زمانہ ( عج) كی حكومت كے بنيادی عناصر ہیں

سياسی اور اجتماعی گروپ : مھدويت كے معارف شيرين ترين الٰہی معارف ہیں اور توحيد ، روحانيت اور عدالت امام زمانہ ( عج ) كی حكومت كے بنيادی عناصر ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق تبليغات اسلامی صوبہ اصفہان كے مدير حجت الاسلام و المسلين سيد حسين بھشتی نژاد نے حكومتی اداروں اور آئمہ جماعت كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : رہبر معظم نے اپنے خطاب میں روحانيت ، توحيد اور عدالت پر زور ديتے ہوئے ان تينوں كو امام زمانہ (عج) كی حكومت كے تين بنيادی عنصر قرار ديا ہے ۔
بھشتی نژاد نے اپنے خطاب میں زمانہ غيبت میں بہترين افراد كی روحانی خصوصيات كو روايات كی روشنی میں بيان كرتے ہوئے پيغمبر اكرم ( ص) اور امام سجاد ( ع) كی اس حوالے سے احاديث بھی نقل كیں ۔
828463