ادارہ تبليغات اسلامی دلگان كے مدير برائے تعلقات عامہ ابراھيم بامری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ سيستان و بلوچستان كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : حضرت علی اكبر ( ع) كے روز ولادت كی مناسبت سے " اسلام كی نگاہ میں جوانی " كے عنوان سے یہ نشست ۱۳ جولائی كو دلگان میں منعقد كی گئی ۔
ادارہ تبليغات اسلامی دلگان كے مدير برائے تعلقات عامہ نے مزيد كہا : یہ دينی نشست مركز امير المومنين ( ع) میں منعقد كی گئی اور اس میں لڑكوں اور لڑكيوں نے بڑی تعداد میں شركت كی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست میں دلگان كے امام جمعہ نے اسلام كی نگاہ میں جوانی كے موضوع پر انتہائی بہترين اور جامع انداز میں روشنی ڈالی ۔
825243