بشريت كا انجام خدا محور تمدن كے ظہور پر ہو گا

IQNA

بشريت كا انجام خدا محور تمدن كے ظہور پر ہو گا

فكر و علم گروپ : بشريت كا انجام خدا محور تمدن كے ظہور پر ہو گا يعنی ايسا تمدن كہ جس كی بنياد پر خدا كے حضور كا احساس عام ہو جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹؕ كے مطابق حوزہ علمیہ خراسان كے تحقيقاتی ادارے كے مسئول حجت الاسلام واسطی نے ايك تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا : خدا كے حضور كا احساس ہی ترقی و رشد كا پيش خيمہ ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : مترقی انسان وہ ہے كہ جس كے اندر خدا كے حضور كا احساس لمحہ بہ لمحہ بڑھتا رہے ۔
انہوں نے اس امر پر تاكيد كی كہ خدا كی جانب حركت كے لیے برتر علم كی ضرورت ہے اور دين خدا كی جانب سے عالم بشريت كے لیے نازل كيا گيا ہے اور یہ انسان كی خدا كی جانب حركت كا ضامن ہے ۔
828177