وزير ثقافت كے ڈپٹی حميد شاہ آبادی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اپنی وزارت كی جانب سے حجاب و عفاف كا مقابلہ منعقد كرنے كی خبر دی اور كہا : حجاب و عفاف ہی كمال و سعادت تك پہنچنے كا ذريعہ ہے اور اس كے اصول قرآن و حديث سے استخراج كرنے كی ضرورت ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ وزارت ثقافت كی جانب سے مقابلے كے لیے شہيد مطہری كی كتاب " مسئلہ حجاب " كا انتخاب كيا گيا ہے تاكہ شركا اس كتاب كا مطالعہ كر كے حجاب و عفاف كی ترقی كا موجب بنیں ۔
828371