ماہ شعبان كا فلسفہ صراط مستقيم كے فلسفے كی مانند ہے

IQNA

وزير تعليم ؛

ماہ شعبان كا فلسفہ صراط مستقيم كے فلسفے كی مانند ہے

اجتماعی گروپ : ماہ شعبان كا فلسفہ صراط مستقيم كے فلسفے كی مانند ہے كہ ہم اس پر ثابت قدمی كی دعا صبح و شام كرتے رہتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ خراسان كی رپورٹ كے مطابق وزير تعليم حميد رضا حاجی نے ۲۰ جولائی كو ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ماہ رجب انحرافی راہ سے پلٹنے كا مہينہ ہے اور ماہ شعبان رمضان تك پہنچنے كا سيدھا راستہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : خداوند عالم نے انسان كی ہدايت كے لیے ماہ رمضان میں بہت سے امتحان ركھے ہیں تاكہ انسان ان میں سے كسی ايك میں كامياب ہو كر حقيقی عزت و كرامت سے سرفراز ہو سكے اور وہ انسان انتہائی شقی ہے كہ جو ان میں سے كسی امتحان میں بھی كامياب نہ ہو سكے ۔
828892