ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ يزد كی رپورٹ كے مطابق صوبہ يزد میں امام خمينی (رہ) امداد كمیٹی كے مسئول تعلقات عامہ محمد رضا غريب نواز نے يزد كی مساجد كے ثقافتی اور ہنری مراكز كے مسئولين كے ساتھ ايك اجلاس كے دوران كہا : گزشتہ سال بھی مساجد كے ثقافتی مراكز كے تعاون سے مساجد میں دسترخوان سجائے گئے تھے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صوبہ يزد میں دو ہزار پانچ سو يتيم ہیں كہ جن میں سے ايك ہزار چھ سو زير تعليم ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ امام خمينی (رہ) امدادی كمیٹی نے گزشتہ سال ۲۶ ارب تومان روزگار كے مواقع پيدا كرنے كے لیے خرچ كیے تھے ۔
828423