ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ يزد كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفے العالمیہ كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين علی رضا اعرافی نے كہا : عالم اسلام اور ايران كی ايك خصوصيت یہ ہے كہ یہاں ايك جوان اور با نشاط نسل موجود ہے كہ جو اپنے ارادوں كے ساتھ پورے معاشرے كو تبديل كر سكتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اگر جوانی كی فرصت ، قوت و نشاط اور توانائی كا صحيح استعمال كيا جائے تو انسان كی زندگی سنور سكتی ہے ليكن اگر جوانی بے راہ روی كا شكار ہو جائے تو پورے معاشرے پر منفی اثرات مرتب كرتی ہے۔
827810