ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان رہبری كے سربراہ آيت اللہ مھدوی كنی نے ۲۱ جولائی بروز جمعرات كو تہران كے علماء سيمينار میں خطاب كرتےہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : امر بالمعروف علماء كی ايك اہم ذمہ داری ہے ، گذشتہ چند دنوں میں بعض علماء كو امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كی پاداش میں زد و كوب كيا گيا كہ جن میں سے بعض اب بھی ہسپتال میں زير علاج ہیں ۔
829152