تہران میں نماز جمعہ كے بعد طلبہ اور نمازيوں كی احتجاجی ريلی منعقد كی جائے گی

IQNA

ناہی از منكر طلبہ كو زدو كوب كرنے كے خلاف ؛

تہران میں نماز جمعہ كے بعد طلبہ اور نمازيوں كی احتجاجی ريلی منعقد كی جائے گی

سياسی گروپ : تہران كے طلبہ اور نمازی آج نماز جمعہ كے بعد نہی عن المنكر كرنے والوں كی بے احترامی كے خلاف احتجاجی ريلی نكالیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ تہران كی مركزی شوریٰ كے اجلاس میں نہی عن المنكر كرنے والے طالب علم "علی خليلی" كی صورتحال كا جائزہ لينے كے بعد طے كيا گيا ہے كہ بروز جمعہ ۲۲ جولائی كو نماز جمعہ كے بعد ايك احتجاجی ريلی نكالی جائے گی ۔
تہران كے دينی مراكز كے طلبہ اور زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگ نماز جمعہ كے بعد خيابان طالقانی سے فلسطين چوك تك پيدل مارچ كرتے ہوئے نہی عن المنكر كرنے والوں بالخصوص تہرانی عالم كی بے حرمتی كے خلاف اپنا احتجاج ريكارڈ كروائیں گے ۔
829139