آزاد فكر لوگوں كے ايمان ، صبر اور استقامت كی تصوير كشی محال ہے

IQNA

امام جمعہ ہمدان ؛

آزاد فكر لوگوں كے ايمان ، صبر اور استقامت كی تصوير كشی محال ہے

سياسی اور اجتماعی گروپ : امام جمعہ ہمدان اور نمائندہ ولی فقیہ نے ۲۱ جولائی كو تكريت كی فوجی چھاؤنی سے رہائی پانے والے مجاہدوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا : آپ جيسے آزاد فكر لوگوں كے ايمان ، صبر اور استقامت كی تصوير كشی محال ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ ھمدان آيت اللہ طہ محمد نے تكريت (۱۱) كی عراقی چھاؤنی میں قيد و بند كی اذيتیں برداشت كر كے آزاد ہونے والے مجاہدوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا : آپ جيسے آزاد فكر انسانوں كے ايمان ، صبر اور استقامت كی تصوير كشی محال ہے ۔
طہ محمدی نے آخر میں كہا : اسلام كی خاطر قيد میں ايك ايك لمحے كا بہت زيادہ اجر ہے كہ جس كی حفاظت آپ كے اپنے ہاتھوں میں ہے چونكہ اس اجر كو باقی ركھنا خود زندان اور قيد و بند كی صعوبتیں برداشت كرنے سے بھی زيادہ مشكل كام ہے ۔
829136