ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق آئمہ جمعہ كے لیے پاليسی ساز شوریٰ كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين سيد رضا تقوی نے آج ۲۲ جولائی كو تہران كی نماز جمعہ سے قبل اپنی سلسلہ وار گفتگو كو آگے بڑھاتے ہوئے كہا : اگر ہم ملت كے اہداف كی طرف بڑھنا چاہتے ہیں تو ہمیں حكومت كی صلاح و فساد كو تولنا ہو گا ، بيت المال كے خرچ كے طريقہ كار سے واقفيت حاصل كرنے كے بعد ہم ايك درست نتيجے پر پہنچ سكتے ہیں ۔
829371