ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق تہران كی اس ہفتے كی نماز جمعہ كا پروگرام۵۰: ۱۱منٹ پر تہران يونيورسٹی میں قاری حامد برقعی كی تلاوت سے شروع ہوا ۔
پھر حجت الاسلام و المسلمين مقدسی نے شرعی مسائل بيان كیے ۔
اس كے بعد آئمہ جمعہ كی پاليسی ساز شوریٰ كے سربراہ حجت الاسلام تقوی نے سيرہ علوی كے موضوع پر اپنا چوتھا خطاب پيش كيا ۔
تقوی نے بيت المال كے بارے بتايا : یہ كلمہ بيت اور مال سے مركب ہے ، ايسا نہیں ہے كہ ہر ذخيرہ شدہ مال كو بيت المال كہا جائے ، بيت المال ان عمومی اموال كو كہتے ہیں كہ جو حاكم كے اختيار میں ہوتے ہیں اور انہیں لوگوں كی ضروريات پر خرچ كرنا ضروری ہے ۔
829367