ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ فاؤنڈيشن ، جماعت اھل بيت (ع) انڈونيشيا «IJABI »اور صوبہ جاوہ غربی كی ۱۲ عوامی تنظيموں كی رضا مندی سے انڈونيشيا میں ايرانی سفير محمود فرازندہ اور قونصلیٹ ربانی كی موجودگی میں تاسيس كی گئی ہے ۔
«IJABI » كے سربراہ جلال الدين رحمت نے اس بارے صحافيوں كو بتايا : یہ پہلا موقع ہے كہ اس نوعيت كا ادارہ صوبہ جاوہ غربی میں تاسيس كيا گيا ہے اور اس كی تاسيس كا ہدف مسلمانوں كے درميان اسلامی اخوت كو مزيد مستحكم كرنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مجمع اخوت شيعہ و سنی كا ہیڈ آفس گزشتہ سال جون میں دار الحكومت جكارتہ میں تاسيس كيا گيا تھا ۔
829268