امام زمانہ ( عج ) كے ظہور كا مقصد انسان سازی اور ابدی سعادت ہے

IQNA

حجت الاسلام بھروزی لك ؛

امام زمانہ ( عج ) كے ظہور كا مقصد انسان سازی اور ابدی سعادت ہے

سياسی گروپ : مھدويت ريسرچ سنٹر كے سربراہ نے حضرت مھدی (عج) كے ظہور سے متعلق مختلف آراء كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : ظہور كا مقصد صرف عدالت نہیں ہے بلكہ انسان سازی اور ابدی سعادت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے حضرت آيت‌الله‌العظمی سيدعلی خامنه‌ای كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مھدويت تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ حجت الاسلام بھروزی لك نے مہدويت كے خصوصی كورس كے فارغ التحصيل طلبہ كی رہبر معظم كے ساتھ ملاقات كی تفصيلات میں كہا ہے : رہبر معظم نے اس امر پر زور ديا كہ اسلامی معاشرہ مہدويت كے موضوع كو ايك جزئی مسئلے كے طور پر نہ لے بلكہ اسے اصلی ترين دينی معارف كی فہرست میں شمار كرے چونكہ مہدويت تمام اديان كی رو سے نبوت كا ثمرہ ہے اور تمام انبياء كی بعثت كا مقصد ہے ۔
829317