ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان رہبری كے ممبر آيت اللہ سيد احمد خاتمی نے آج ۲۲ جولائی كو نماز جمعہ تہران كے پہلے خطبے میں تقویٰ كی دعوت كو خطيب جمعہ كی ذمہ داری قرار ديتے ہوئے سب كو حدود الٰہی كا خيال ركھنے كی دعوت دی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سورہ مباركہ جاثیہ میں بھی ان لوگوں كی طرف اشارہ كيا گيا ہے كہ جن كا خدا ان كی ہوائے نفس ہے اور یہ ہوائے نفس انسان كو حيوانوں سے بھی پست كر ديتی ہے ۔
829404