ہندوستان ؛ روز معلم كی مناسبت سے تقريب كا انعقاد

IQNA

ہندوستان ؛ روز معلم كی مناسبت سے تقريب كا انعقاد

سياسی اور اجتماعی گروپ : ہندوستان كے معروف مبلغ اور خطيب اعظم مولانا سيد غلام عسكری كے روز وفات كے موقع پر كل ۲۱ جولائی كو صوبہ اترپرديش كے شہر جلال پور میں واقع مدرسہ امامیہ جعفریہ (imamia jafaria school) میں روز معلم كے عنوان سے ايك تقريب منعقد ہوئی ۔
اس تقريب كی ابتدا میں مولانا سيد غلام عسكری كے ايصال ثواب كے لیے قرآن خوانی كی گئی اور اس كے بعد مدرسہ امامیہ جعفریہ كے ايك معلم نے حاضرين كا خصوصی شكریہ ادا كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ مولانا سيد غلام عسكری كے يوم وفات كو ہندوستان میں روز معلم كا نام ديا گيا ہے ۔
ياد رہے كہ مولانا سيد غلام عسكری كہ جو ۱۸ شعبان ۱۴۰۵ ھجری قمری كو فوت ہوئے تھے ؛ نے " ہندوستان میں دينی اور اسلامی محيط سازی " كے نام سے ايك جماعت قائم كی كہ جو ہندوستان كے گوشے گوشے میں پھيل چكی ہے ۔
829288