ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست بروز اتوار ۱۷ جولائی كو مقامی وقت كے مطابق ۱۰ سے ۱۲ بجے تك ثقافتی مركز مؤمل كے زير اہتمام منعقد ہوئی ۔
یہ پروگرام مقامی معروف قاری جناب منظر عباس شفيعی كی تلاوت سے شروع ہوا ، اس كے بعد لكھنؤ كے معروف شاعر عشرت حسين نے امام مھدی ( عج) كی مدح میں اپنے اشعار پڑھ كر سنائے ۔
اسی طرح اسلامی و دينی مجلہ اصلاح كے مدير سيد محمد جابر جوراسی نے زمانہ غيبت میں ہماری ذمہ دارياں كے موضوع پر خطاب كيا ۔
823467