ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم نے ايك خط میں حجت الاسلام و المسلمين مھندسی كے انتقال پر اظہار تعزيت كيا ہے ، خط كا متن یہ ہے :
بسم الله الرحمن الرحيم
انالله و انا اليه راجعون
حجت الاسلام و المسلين مھدی مھندسی كی وفات كی خبر باعث رنج و الم ہے ۔ آپ علم و تقویٰ كے بلند درجات پر جائز تھے اور آپ كا حسن اخلاق زبان زد عام و خاص تھا ، مرحوم حجت الاسلام و المسلمين مھندسی ولايت كی پيروی كے اعتبار سے اسوہ ہونے كے ساتھ ساتھ فضلا اور اہل علم كے لیے فتنوں میں بصيرت كا چراغ تھے ۔
اس خط كے دوسرے حصے میں كہا گيا ہے كہ حوزہ و يونيورسٹی كے اس سرگرم معلم كی وفات پر ہم امام عصر حجت بن الحسن العسكری (عج) ، رہبر معظم انقلاب ، دينی مراكز اور مرحوم كے اہل خانہ كو تعزيت پيش كرتے ہیں ۔
و السلام عليكم و رحمه الله و بركاته
دفتر جامعه مدرسين حوزه علميه قم
829004