آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی كا حجت الاسلام مھندسی كی وفات پر تعزيتی پيغام

IQNA

آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی كا حجت الاسلام مھندسی كی وفات پر تعزيتی پيغام

سياسی اور اجتماعی گروپ : آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے اپنے پيغام میں مرحوم حجت الاسلام و المسلمين مھندسی كی وفات پر گہرے دكھ اور رنج كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے اپنے پيغام میں آبادان كے امام جمعہ اور مرحوم كے اہل خانہ كو تعزيت پيش كی ہے ۔
آپ كے پيغام كا متن یہ ہے :
عالم جليل القدر جناب حجت الاسلام مرحوم حاج محمد مھدی مھندسی كہ جنہوں نے ساری زندگی اسلام كی نشر و اشاعت اور طلاب و فضلا كی تربيت میں بسر كی ؛ كے پر ملال انتقال پر میں امام جمعہ جناب حجت الاسلام حاج آقای موسوی ،جامعہ روحانيت اور مرحوم كے اہل خانہ كے ساتھ ساتھ آبادان شہر كے شہيد پرور عوام كی خدمت میں تعزيت پيش كرتا ہوں ، خداوند مرحوم كی روح پاك كو غريق رحمت فرمائے اور پسماندگان كو صبر جميل اور اجر جزيل عنايت فرمائے ۔
828980