قم ؛ حجت الاسلام مہندسی كی ياد میں تعزيتی پروگرام كا انعقاد

IQNA

قم ؛ حجت الاسلام مہندسی كی ياد میں تعزيتی پروگرام كا انعقاد

فكر و علم گروپ : مرحوم حجت الاسلام و المسلمين محمد مھدی مھندسی كی ياد میں تعزيتی پروگرام ۲۰ جولائی كو زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگوں كی بڑی تعداد میں شركت كے ساتھ منعقد ہوا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام ۲۰ جولائی كی رات علما ، فضلا ، صوبائی حكام ، آيت اللہ استادی ، حجت الاسلام و المسلمين سعيدی ، جامعہ مدرسين كے اركان ، ریڈيو معارف اور ریڈيو اقتصاد كے اركان ، قم كی پرائيویٹ يونيورسٹی كے بعض اساتذہ كے علاوہ مرحوم كے شاگردوں كی بڑی تعداد میں شركت كے ساتھ قم كے حسينیہ شہدا میں منعقد ہوا ۔
حجت الاسلام مومن نے اپنے خطاب میں كہا : آخرت كا سفر ايك پر خطر سفر ہے اس كے لیے توشہ مہيا كرنا ہو گا اور حجت الاسلام مھندسی سادات كا احترام كر كے توشہ آخرت كسب كيا كرتے تھے ۔
828990