ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ آذر بائيجان غربی كی رپورٹ كے مطابق امام جمعہ خوئی حجت الاسلام سيد رضی موسوی شكوری نے ۱۹ جولائی كو خوئی كے جامعۃ الزھراء ( ع) كی طالبات كے اجتماع میں دين مقدس اسلام كے ظہور كو طول تاريخ میں خواتين كے مقام كا احيا كنندہ قرار ديتے ہوئے كہا : اسلام كی آمد سے عورت ايك ايسے مقام پر پہنچتی ہے كہ پيغمبر خدا ( ص) كے ساتھ بيعت كرتی ہے ، جنگ میں انہیں كفار كے حملے سے بچاتی ہے ، اسلام عورت كو اجازت ديتا ہے كہ اسلامی معاشرے میں شرعی حجاب اور ضروری شرائط كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے مردوں كے شانہ بشانہ كام كرے ۔
828073