ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ وسطی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ سایٹ كہ جو وسطی ايشيا كے مجتہد ،معروف مفسر ،علاقے كے مرجع تقليد اور وسطی ايشيا و قزاقستان كے سابق مفتی شيخ محمد صادق محمد يوسف سے متعلق ہے ؛ نے اپنے رمضان پروگرامز كے شیڈول كا اعلان كر ديا ہے ۔
اس سایٹ كے اعلامیے میں كہا گيا ہے : خدا كا شكر ہے كہ ماہ رمضان المبارك كی آمد آمد ہے ، ہم ان خوشيوں بھرے دنوں كی مناسبت سے تمام مسلمانوں اور اپنے ہم وطنوں كی خدمت میں مباركباد پيش كرتے ہیں اور تمام برادران كی سلامتی كے خواہاں ہیں ۔
826045