ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ دفتر تبليغات اسلامی كی رپورٹ كے مطابق كينیڈا كے رہنے والے عيسائی «كارلوس آنتونيو بلندز» نے دفتر تبليغات اسلامی اصفہان میں حاضر ہو كر دفتر كے رئيس حجت الاسلام و المسلمين حبيب رضا ارزانی كے ساتھ بات چيت كرنے كے بعد كلمہ شہادتين كا اقرار كر كے مذہب شيعہ قبول كر ليا ہے ۔
اس نو مسلم نے كہا ہے : میں اس نتيجے پر پہنچا ہوں كہ عيسائی تعليمات ميری ضروريات پوری نہیں كر سكتیں لذا میں انٹرنیٹ كے ذريعے ايك مسلمان عالم دين سے آشنا ہوا اور حجت الاسلام ارزانی كے ساتھ بھی ميری علمی نشستیں ہوتی رہیں جس كے بعد الحمد للہ میں نے دين اسلام قبول كر ليا ہے ۔
815189