ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ہندوستانی شہر امروھہ كے امام جمعہ نے گزشتہ رات ۲۲ جولائی كو امام عصر ( عج) كے ميلاد كی مناسبت سے منعقدہ جشن میں اس مطلب كے ضمن میں كہا : مسلمانوں كے لیے اپنی اصلاح كرنا انتہائی ضروری ہے چونكہ حضرت مھدی ( عج ) جب ظہور فرمائیں گے تو سب سے پہلے امت كی اصلاح كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ پروگرام رات ۹ بجے كلام پاك كی تلاوت سے امام بارگاہ «شاہ ابوالحسن» میں شروع ہوا كہ جس كے بعد معروف مقامی شعرا «وسيم امروھاوی»، «افسر امروھاوی» اور «غفران مھدی» نے آذان صبح تك امام زمانہ ( عج) كی شان میں اشعار كہے ۔
829556