دشمن منفی پراپيگنڈے كے ذريعے خطے كے ممالك میں اختلاف ڈالنا چاہتا ہے

IQNA

ايرانی صدر ؛

دشمن منفی پراپيگنڈے كے ذريعے خطے كے ممالك میں اختلاف ڈالنا چاہتا ہے

سياسی گروپ : ايرانی صدر نے اس امر كی طرف كہ خطے كے ممالك اور اقوام آپس میں كوئی اختلاف نہیں ركھتیں ؛ اشارہ كرتے ہوئے كہا : استعمار منفی پراپيگنڈہ كر كے خطے كے ممالك كے درميان فاصلہ پيدا كرنے اور اختلاف كے بيج بونے كی پاليسی پر گامزن ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے ايرانی صدر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محمود احمدی نژاد نے گزشتہ روز افغانی پارليمنٹ كی كمیٹيوں كے سربراہان كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا : یہ دونوں قومیں طول تاريخ میں ايك دوسرے سے اس قدر نزديك رہی ہیں كہ اعتقادی ، تاريخی اور تمدنی اعتبار سے ايك دوسرے سے جدائی نا پذير ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور افغانستان كے دشمن خطے كے ممالك میں دونوں ممالك كا چہرہ بدنما كرنے كی غرض سے میڈيا میں ان دونوں ممالك كے حوالے سے جب كوئی رپورٹ دكھاتے ہیں تو اس میں صرف صحرا اور چند اونٹوں كے مناظر دكھا دئیے جاتے ہیں ۔
831703