پيغمبر اكرم ( ص) صلح پسند انسانوں كے لیے ايك بے نظير نمونہ

IQNA

مصری مفكر ؛

پيغمبر اكرم ( ص) صلح پسند انسانوں كے لیے ايك بے نظير نمونہ

سياسی اور اجتماعی گروپ : پيغمبر اكرم ( ص) دنيا بھر كے صلح پسند اور امن و امان كے متلاشی انسانوں كے لیے ايك بے نظير نمونہ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ منطقہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق " اسلام و مسيحيت پر امن بقائے باہمی كےلیے " كے عنوان سے منعقدہ سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے مصری مفكر شيخ محمود السيد نے جمہوریہ مالی كے دار الحكومت باماكو كے بابمبا نامی سينما كے ہال میں خطاب كرتے ہوئے قرآن كريم كی نگاہ میں اہل كتاب اور اديان كے پيروكار كے بارے كہا : مسلمان اور ديگر مذاہب كے پيروكار اخلاق محمد ( ص) كی پيروی كرتے ہوئے روز مرہ كی زندگی میں صلح اور پر امن بقائے باہمی كے لیے پيغمبر اكرم ( ص) كی ذات گرامی كو نمونہ عمل قرار دے سكتے ہیں ۔
840652