صوبہ تيومين میں روسی اسلامی يونيورسٹی كی نئی شاخ كا افتتاح

IQNA

صوبہ تيومين میں روسی اسلامی يونيورسٹی كی نئی شاخ كا افتتاح

سياسی اور اجتماعی گروپ : صوبہ تيومين میں روسی اسلامی يونيورسٹی كی نئی شاخ ۲۰۱۲ء اور ۲۰۱۳ء میں طلبہ كے لیے داخلوں كا آغاز كر دے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق روس كی اسلامی يونيورسٹی كی ھيئت مديرہ كے ركن «رشاد زيگان‌شين»(Rishat Ziganshin) نے ۹ اگست كو جمہوریہ تاتارستان كے دار الحكومت قازان میں ايك نشست كے دوران اس خبر كا اعلان كيا ۔
روسی اسلامی يونيورسٹی كی ھيئت مديرہ كے ركن اور تاتارستان كے قومی اور ثقافتی مركز كے سربراہ نے اسی طرح طلبہ كے داخلے اور ان كی ضروريات پوری كرنے كے حوالے سے بھی بات چيت كے علاوہ ہوسٹل ، نماز خانے اور لائبريری سے متعلقہ مسائل پر بھی بحث و تمحيص كی ۔
842299