ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق مكہ مكرمہ روانہ ہونے والے اينگش زائرين كی تعداد كی تفصيلات جمہوریہ اينگش كی حج و زيارت كمیٹی كے سربراہ «موسی ميریاف»(Muso Miriev) اور اينگش وزير اعظم «موسی چيلیاف»(Muso Chiliev) كے درميان ملاقات میں بتائی گئیں ۔
اسی طرح جمہوریہ اينگش كے وزير اعظم نے تركی كے ہوائی راستوں سے زائرين كو مشكلات كا سامنا كرنے پر ہدايت جاری كی ہے كہ سعودی عرب كے لیے براہ راست پروازیں شروع كی جائیں ۔
قابل ذكر ہے كہ زائرين كے امور كی ديكھ بھال كی ذمہ داری اينگش وزير اعظم كے نائب «ريسه ديديگووا»(Raisa Didigova) نے سنبھال لی ہے ۔
842638