سياسی اور اجتماعی گروپ : آيت الله العظمی جعفر سبحانی نے نجد كے بادشاہ كو خط لكھنے كا تذكرہ كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا : میں نے اس خط میں ان وہابيوں كو مناظرے كی دعوت دی ہے كہ جو چوری چھپے سیٹلائٹ چينلز پر اپنی تبليغ كر كے فرار ہو جاتے ہیں ليكن انہوں نے اسے قبول نہیں كيا اور نہ ہی قبول كرنے كی ہمت ركھتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت الله العظمی جعفر سبحانی نے آج نماز ظہر و عصر كے بعد مدرسہ حجتیہ میں سورہ صف كی تفسير كی نشست میں اس مطلب كے ضمن میں كہا : قرآن تاريخ كی كتاب نہیں ہے بلكہ ہدايت كی كتاب ہے ليكن جب لوگوں كی ہدايت كے لیے انبياء كے قصے بيان كرتا ہے تو اس طرح سے دقيق بيان كرتا ہے كہ اشكال كی مجال نہیں رہتی ليكن تورات اور انجيل اشكالوں سے پر ہے اور یہ اس امر كی بھی دليل ہے كہ رسول اكرم (ص) نے یہ قصے تورات و انجيل سے نہیں لیے ہیں ۔
843112