ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق اس افريقی ملك كے مسلمان ماہ رمضان كے ورود سے پہلے اس ماہ كے استقبال كے لیے آمادہ ہو جاتے ہیں اور عامۃ الناس كی اكثريت ماہ رجب اور شعبان سے ہی روزوں كا آغاز كر ديتی ہے ۔
جمہوریہ چاڈ كے اہل دیہات مسلمان پاركوں اور سڑكوں پر مل كر افطار كرتے ہیں كہ جس سے اس فريضہ الٰہی كی ادائيگی میں زبردست نظم و ضبط اور جوش و خروش ديكھنے میں آتا ہے اور رات كا سناٹا بھی كم ہو جاتا ہے ۔
دار الحكومت نجامنا كے مسلمان جوان مٹی اور پتھر سے سڑكوں كے آس پاس چھوٹے چھوٹے نماز خانے بنا كر ان میں نماز جماعت ، قرائت قرآن اور دعا و مناجات میں مشغول ہو جاتے ہیں ۔
842394