ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ملائشيا كے شہر مالاكای كے مسلمانوں نے اعلان كيا ہے كہ ہر سال كے شیڈول كے مطابق امسال بھی ماہ رمضان كی مناسبت سے چھ ہزار پيك شدہ كھانے شہر بھر كے مسلمانوں میں تقسيم كیے جائیں گے ۔
یہ وسيع پروگرام مالاكای كے شہريوں ، تجارتی كمپنيوں اور حكومت كے تعاون سے انجام ديا جاتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ شہر كے بہت سے لوگوں نے اس امر خير میں شركت كے لیے چند روز قبل سے ہی آمادگی كا اظہار كر ديا ہے اور بہت سے عام شہری اور حكومتی ملازم اس كام میں ايك دوسرے كی مدد كرتے ہیں ۔
844919