ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق گانا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : جيسا كہ رہبر معظم نے اپنے بيانات میں فرمايا ہے كہ ايران كے اسلامی انقلاب كا سہارا خداوند متعال اور قرآن كريم ہے اور یہ نظام حق و عدالت اور مظلومين كے دفاع كے لیے وجود میں آيا ہے اور آج آپ ديكھ رہے ہیں كہ محروم قومیں بھی ميدان میں اتر آئی ہیں ۔
انہوں نے واضح كيا : ملتیں اسلام سے آگاہی كے بعد بيدار ہو چكی ہیں اور نسل پرستی پر قائم غير عادلانہ نظام حكومت قبول كرنے كے لیے تيار نہیں ہیں ۔
845195