امام علی ( ع) نے اپنی مظلوميت سے حق گوئی كے لیے استفادہ كيا

IQNA

امام علی ( ع) نے اپنی مظلوميت سے حق گوئی كے لیے استفادہ كيا

سياسی گروپ : شورٰی برائے آئمہ جمعہ كے سربراہ نے امام علی (ع) كی مظلوميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : امام علی ( ع) اور ان كے خاندان نے اپنی مظلوميت سے حق گوئی اور ظم و ستم كو فاش كرنے كے لیے استفادہ كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق شورٰی برائے آئمہ جعمہ كے سربراہ حجت الاسلام سيد رضا تقوی نے ۱۹ اگست بروز جمعۃ المبارك كو سيرت علوی پر اپنے خطاب كا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے تہران كی نماز جمعہ كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا : امام علی ( ع) كی شخصيت كی ميراث ان كے نورانی اور ہدايت بخش كلمات ہیں كہ جن سے ہمیں زيادہ سے زيادہ فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔
انہوں نے خلفا كی حكومت اور فدك كے غصب پر امام علی (ع) كے سكوت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : صبر نے امام علی ( ع) كو اس مقام پر فائز كيا ہے ؛ صبر تشيع میں ايك اصل ہے ۔
846089