ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام نماز مغرب و عشاء كے بعد مسجد «صاحبالزمان(عج)»، «امام باره»، «كمالالسلام» اور «نورالنصيحه» میں منعقد كیے گئے ۔
اسی طرح تھائی لينڈ میں مقيم ايرانيوں نے ايرانی كلچرل سنٹر كے امام خمينی (رہ) ہال میں احيائے شب قدر كے پروگرام میں حصہ ليا ۔
اس تقريب میں حجت الاسلام شريعت نے شب قدر كے فضائل اور شب قدر كی عبادات و اعمال كے طريقہ كار كی وضاحت كی جبكہ دعائے جوشن كبير كی قرائت بھی شب بيداری كے خصوصی پروگراموں میں شامل تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ ماہ رمضان كی اكيسویں اور تئيسویں راتوں كے اعمال بھی تھائی لينڈ كی مختلف مساجد میں كروائے جائیں گے ۔
846138