صومالیہ كی امداد كے لیے اسلامی ممالك كی يكجہتی ضروری ہے

IQNA

صومالیہ كی امداد كے لیے اسلامی ممالك كی يكجہتی ضروری ہے

سياسی و اجتماعی گروپ : ترك وزير اعظم نے صومالیہ كی امداد كے لیے اسلامی ممالك كی يكجہتی كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا : اس قحط زدہ ملك كی صورتحال پوری انسانيت كے لیے كڑا امتحان ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق ترك وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے ۱۹ اگست بروز جمعہ كو صومالیہ كے صدر موگاديشو كے ساتھ مشتركہ پريش كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ ماہ مبارك رمضان میں صومالیہ جيسے قحط زدہ ملك كی امداد تمام اسلامی ممالك كے لیے ايك بہت اچھا موقع ہے ۔
اردوغان نے انسانی حقوق كے دعويداروں اور غربی ممالك سے بھی صومالیہ كے بحران اور فقر و فاقہ سے نمٹنے كے لیے مؤثر اقدامات كا مطالبہ كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اردوغان نے ۱۷ اگست كو صومالیہ كی تازہ ترين صورتحال سے نمٹنے كے لیے ايك اعلیٰ وفد كے ہمراہ موگاديشو كا دورہ بھی كيا تھا ۔
846589