ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق افراط زر كی شرح میں اضافے اور تاجكستانی كرنسی كی قدر گھٹنے پر اس ملك میں حج اخراجات بڑھ گئےہیں ۔
تاجك حكومت كے ترجمان نے پريس كانفرنس میں بتايا : حج تمتع كے سفر میں ابھی چند ماہ باقی ہیں اور تاجك كرنسی كی قدر گھٹنے اور افراط زر كی شرح میں اضافے كی صورت میں كوئی شخص بھی یہ اخراجات اٹھانے كی سكت نہیں ركھتا اس لیے ہم نے فيصلہ كيا ہے كہ حج كے تمام اخراجات ڈالر كی شكل میں وصول كریں ۔
قابل ذكر ہے كہ حكومت كے اس اقدام پر تاجك عوام نے نا رضايتی كا اظہار كيا ہے چونكہ ان كے بقول حكومت نے پچھلے سال حج اخراجات ۳۱۹۱ ڈالر مقرر كیے تھے ليكن امسال اسے ۳۳۴۸ ڈالر تك بڑھا ديا ہے ۔
847226